کشمیر میں اب کیسی صورتحال ہے ؟ بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سن کر مودی شرم سے پانی پانی ہو جائیں

کشمیر میں اب کیسی صورتحال ہے ؟ بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سن کر مودی شرم سے پانی پانی ہو جائیں

لاہور  آن لائن )اداکاری کے میدان کو خیر آباد کہنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے معصوم کشمیریوں کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے پیغام جاری کیا اور کہا کہ ” کشمیر میں اب بھی صورتحال کشیدہ ہے ، یہ غلط ہے کہ کشمیر میں اب سکون اور امن ہو چکاہے ۔
تفصیلت کے مطابق گزشتہ سال 5 اگست کو زائرہ وسیم نے کشمیر کے حوالے سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” یہ وقت بھی گزر جائے گا “ جس پر وہاب نامی ٹویٹر صارف نے 6 مہینے کے بعد جواب دیتے ہوئے سابق اداکارہ کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ ” مشکل وقت گزر چکا ہے ۔“ زائرہ وسیم ٹویٹر صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” الحمد اللہ وہ خیریت سے ہیں مگر کشمیر میں اضطراب اور غیریقینی کی کیفیت برقرارہے۔“واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے 5 اگست کو ایک ٹوئٹ شیئر کیا تھا جس دن بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی و قانونی حیثیت تبدیل کردی گئی تھی۔گزشتہ 182 دنوں سے مقبوضہ وادی بد ترین تشدد اور پر آشوب حالات سے دوچار ہے اور کشمیری اپنے گھروں، اپنی ریاست اور اپنی ہی جنت میں ایک قیدی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ امید اور مایوسی کے درمیان کشمیر بدستور مشکلات کا شکار ہے ، کشمیری اس دنیا میں مشکلات کا شکار ہیں جہاں ہماری آزادی پرپابندیاں لگانا بہت آسان ہے ، ہم ایسی دنیا میں کیوں رہتے ہیں ہیں جہاں ہماری زندگیاں اور مرضی کو کنٹرول کیا جاتاہے اور جھکایا جاتاہے ؟ ہماری آواز کو دبانا اتنا آسان کیوں ہے ؟ ہمارے آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانا اتنا آسان کیوں ہے ؟۔